صفحہ اول
IDNwiki سے
فہرست |
نمونہ.آزمایشی جائزہ کاری میں خوش آمدید
نئی ٹاپ لیول ڈومینوں کی جائزہ کاری کےلیے استعمال ہونے والے آئی ڈی این وکی میں خوش آمدید۔ نمونہ.آزمایشی کے نام سے بغلی بار میں دکھائی جانے والی تمام زبانوں کے جائزہ کاری IDNs کا ہدف ICANN کا آئی ڈی این وکی ہے۔ اپنے براوّزر میں IDN ٹائپ کرنے یا کسی IDN لنک کو کلک کرنے سے آپ اس آئی ڈی این وکی جائزہ کاری حصے میں آئے ہیں۔ اردو حصے تک پہنچنے کے لئے مبارک باد!
اس مقالے کے روابط تک کئی طریقوں سے رسائی ممکن ہے لہذا ایسی کئی ممکنہ راہیں ہیں جن کے ذریعے آپ یہاں تک پہنچے ہوں۔ آپ کے شریک کار ہونے یا اس صفحے تک رسائی کرنے کےلیے ضروری نہیں کہ آپ کا براؤزر IDNs کی مکمل معاونت کرتا ہو۔ مثلاً آپ خود اپنے ماحول کار کی استعداد ذیل میں دیئے گئے روابط کے ذریعےجانچ سکتے ہیں، جن میں سے ہر ایک آپ کو اسی صفحے پرواپس لاتا ہے۔ ایک اور جانچ یہ بھی ہے کہ براہ راست آئی ڈی این کو نقل کر کے براؤزر کی محل وقوع بار میں جوڑ دیا جائے یا ٹائپ کردیا جائے۔ یہ عمل صرف اسی صورت میں آپ کو اس صفحے تک پہنچائے گا اگر آپ کا براؤزرIDN کی مکمل معاونت کرتا ہو۔ تاہم پہلے دو کالموں میں دیئے گئے روابط تب عمل پذیر ہوں گے جب انہیں کسی براوّزر میں کلک کیا جائے۔ پیشکشی وضعوں میں فرق کی وضاحت آئی ڈی این وکی انگریزی گیٹ وے میں دیئے گئے ایک مقالے بنیادی تصورات میں کی گئی ہے۔ آپ یہاں آئی ڈی این کی مکمل معاونت کے حوالے سے اپنے براؤزر کی تشکیل کے بارے میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ دیگر متعلقہ مواد بھی آپ کو یہیں دستیاب ہو گا جواگرچہ ابھی اردو میں ترجمہ نہیں کیا گیا۔
| مروجہ آئی ڈی این | تمام براؤزروں میں کلک پذیر | نقل کرنے اور جوڑنے کےلیے۔ مکمل IDN معاونت درکار ہے |
|---|---|---|
| http://اردو.idn.icann.org | http://نمونہ.آزمایشی | http://نمونہ.آزمایشی |
مذکورہ بالا ربط کے علاوہ ،اس صفحے تک رسائی فقط لاطینی نام http://ur.idn.icann.orgاستعمال کرتے ہوئے بھی ممکن ہے۔ اس فارم کا ابتدائی مقصد ان صارفین کے ساتھ ابلاغ کرنا ہے جو اردو رسم الخط سے ناواقف ہیں یا IDN شناس سافٹ ویئر تک رسائی نہیں رکھتے (اس حوالے سے مزید معلومات اس مقالے بنیادی تصورات میں دیکھیں۔)
آپ کی شرکت اہم ہے!
آپ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ آپ http://نمونہ.آزمایشی ڈومین اور آئی ڈی این وکی پراس کےلیے مہیا کردہ خدمات سے متعلق اپنے تجربات بیان کریں اور یوں جائزہ کاری میں شریک ہوں۔ ہر مقالے پر تبادلہ خیال کےلیے الگ سے صفحہ موجود ہے جو تبادلہ خیال جدول کے ذریعے رسائی کیا جا سکتا ہے۔ ٹاپ لیول IDNs کی ترویج کے فیصلہ کن اقدامات کی منصوبہ سازی اور ان کی تعمیل کے سلسلے میں آپ کی آرا قابل قدر سمجھی جائیں گی۔
جانچ کاری کے نکات
جائزہ کاری میں شرکت کےلیے جو سب سے پہلا کام آپ کر سکتے ہیں، وہ یہ ہے کہ آپ اپنےماحول کار کا طرزعمل جانچیں۔
- کیا آئی ڈی این ربط آپ کے براؤزر میں عمل پذیر ہوتا ہے جب اسے کلک یا ٹائپ کیا جائے؟
- کیا آئی ڈی این آپ کے براؤزر کی پتہ اور حالت بار میں آپ کی توقع کے مطابق ظاہر ہوتا ہے؟
- اگر آپ آئی ڈی این یوآرایل، ای میل پیغام کے جسدی متن یا موضوع میں ٹائپ کریں یا نقل کر کے جوڑیں(اور پھر بھیجیں) تو کیا آپ کا ای میل پروگرام انہیں صحیح طور پر ارسال کرتا ہے؟
- جب آپ کسی آئی ڈی این یو آر ایل کو اپنے زیراستعمال کسی دوسری ایپلی کیشن میں ٹائپ یا نقل کرتے ہیں تو ایپلی کیشن اس آئی ڈی این کے ساتھ کیسے مطابقت کرتی ہے؟(مثلاً اگر آپ کا ورڈ پروسیسرجب آئی ڈی این ،کلک پذیر روابط میں بدلتا ہے تو کیا وہ مطلوبہ انداز میں کام کرتے ہیں؟ اورجب انہیں مزید کسی دوسری ایپلی کیشن میں منتقل کیا جائے تو کیا وہ قیام پذیر رہتے ہیں ؟)
- کیا آپ نے اس سافٹ ویئر کے متبادلات (جیسا کہ کوئی دوسرا براؤزر) کی جانچ کی ہے جس سے آپ مانوس ہیں ؟
نتائج کی رپورٹ دینا نہ بھولیں!
- کیا نتائج آپ کی توقع کے مطابق تھے؟
- کیا کوئی ایسے مسائل تھے جنہیں آپ حل نہ کر سکے ہوں؟
- کیا جائزہ کاری کی سہولت میں بہتری کی گنجائش ہے؟
اضافی معلومات
اردو کے بنیادی صفحے کے مکمل یو آر ایل اور نمونہ.آزمایشی زبانوں میں پیش کیے گئے مقالہ جات میں سے ہر ایک میں آئی ڈی این کے بعد سلیش کے ذریعے جداکردہ، ایک "راہ" مقررکنندہ شامل ہوتا ہے۔مثلاً http://نمونہ.آزمایشی/path۔ یہ راہ آپ کے براؤزر کی پتہ بار میں قابل خواندگی متن یا "%cc" کریکٹروں کے مخفی تسلسل کی صورت میں ظاہر ہو گی۔ یہ عالمگیریت کا ایک اور کلیدی پہلو ہے جو اگرچہ آئی ڈی این کے لحاظ سے تو قابل اہمیت ہے لیکن ٹی ایل ڈی جائزہ کاری کی قطعی حدعمل سے باہر ہے۔ چونکہ آئی ڈی این وکی پر مواد اسی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، اس لیے اس کے بارے میں آپ کی آراقابل قدر سمجھی جائیں گی۔
